936

نجی کالج میں اگلے تعلیمی سیشن کے لیے برین ٹیسٹ کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) نجی کالج ہارون آباد نے اگلے تعلیمی سیشن کے لیے ہارون آباد کے ذہین اور محنتی طلباء و طالبات کو فرسٹ ایئر میں داخلہ اور تعلیمی مراحل کیلئے سکالر شپس کی فراہمی کے میرٹ کا تعین کرنے کے لیے ہارون آباد برین ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقہ بھر کے تعلیمی اداروں کے جماعت دہم کے طلباء و طالبات نے بھر پور شرکت کی۔

پرنسپل احمد رضا وٹو نے برین ٹیسٹ میں شرکت کیلئے آنے والے طلباء و طالبات کو خوش آمدید کہا اور برین ٹیسٹ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے باصلاحیت بچوں کی تعلیمی قابلیت کو مثبت انداز میں پروان چڑھانے کی کاوشوں کا ایک پہلو قرار دیا اور کہا کہ ہمارے ادارے کا مقصد علاقے کے بہترین ٹیلنٹ کو ایک پلیٹ فارم پر فراہم کرنا ہے اور ہمہ جہت صلاحیتوں کو نکھارنے میں ہم اپنا حصہ ڈال کر ہارون آباد کی تعلیمی میدان میں بہترین پوزیشن کے لیے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لانا ہے۔

ہارون آباد کے بچوں کی تعلیمی قابلیت اپنی مثال آپ ہے اور برین ٹیسٹ اس سلسلے میں سنگ میل ثابت ہوگا اور بچوں کی بھرپور شرکت ایک ریکارڈ ہے اور اس برین ٹیسٹ میں کامیاب بچوں کو انعامات پیش کیے جائیں گے جس سے بچوں کی تعلیمی صلاحیتوں کو سنوارنے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں