328

اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب کی گندم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائیاں جاری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب)ہارون آباد اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب کی گندم ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائیاں جاری، 4ہزار ذخیرہ کی گئی گندم کی بوریاں برآمد، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر خادم حسین و دیگر کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر ایک کاٹن فیکٹری میں چھاپہ مارا جہا ں پر چار ہزار کے قریب گندم کی بوریاں ذخیرہ کی گئی تھی برآمد کرلیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق گندم ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ روکنے کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور گندم کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کرنے والے افراد کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، اے سی نے برآمد شدہ گندم کو سرکاری گودام میں منتقل کرنے کے بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں