750

کہانی 100 لفظوں کی

تحریر: ہانیہ ارمیا

مزدور

یہ کل کے ٹیسٹس ہیں۔ حسین ابھی پرنٹس نکال کے رکھ دو۔

میڈم کل چھٹی ہے۔ ٹیسٹ کیسے ہو گا

کیوں؟ حسین ہنسا۔

میڈم !کل لیبر ڈے ہے کل سرکاری چھٹی ہے

! اچھا!

مگر یہ چھٹی افسر لوگوں کو نہیں بلکہ مزدور اور ماتحت طبقے کو ملنی چاہیے۔ مگر کل نہ تو آیا کو چھٹی ہے نہ ہی چوکیدار کو۔۔۔ بات تو ٹھیک تھی کیونکہ کل رکشے والا بھی گھر سے نکلے گا مستری بھی دہاڈی پہ جائے گا۔ دکانیں بھی کھلیں گی۔

لکین خیر ہمیں کیا؟ نزہت نے اس فضول خیال کو جھٹکا۔ اور ای-میل کرنے میں مگن ہو گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں