369

مقامی مزدور اپنے عالمی تہوار سے بے خبر محنت مزدوری میں لگے رہے

ہا رون آباد (عوامی پریس کلب)ہارون آباد میں مقامی مزدور اپنے عالمی تہوار سے بے خبر محنت مزدوری میں لگے رہے۔مہنگائی کے اس دور میں مہنگائی کے تناسب کیساتھ مزدوروں کی اُجرت بڑھائی جائے۔ مزدروں کی میڈیا سے گفتگو،تفصیلات کیمطابق پوری دنیا کی طرح ملک پاکستان میں بھی میں مزدروں کا عالمی دن منایا گیا لیکن ہارون آباد شہر کے مقامی مزدور اپنے اس عالمی تہوار سے بے خبر محنت مزدوری میں لگے رہے، یو میہ اجرت پر کام کرنے والے مقامی مزدور سرکاری طور پر چھٹی والے دن بھی محنت مزدوری میں مگن رہے.

اس موقع پر مقامی مزدورں کا کہنا تھا کہ اگر آج ہم دیہاڑی نہیں لگائیں گے تو کہاں سے کھائیں گے، مزدور کی محنت کا پھل سرمایہ دار کھاتا ہے مگر خود مزدور کو آج بھی اپنی محنت کا پھل کھانے کو نہیں ملتا،مہنگائی کے اس دور میں بیچارہ مزدور کم مزدوری کے عوض بھی کام کرنے پر مجبور ہے، آج اس امر کی ضرورت ہے کہ محنت کش کو جائز منافع کی ادائیگی اور لیبر قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدمات کئے جائیں اور مہنگائی کے اس دور میں مہنگائی کے تناسب کیساتھ مزدوروں کی اُجرت بڑھائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں