401

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ہم مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں

ہا رون آباد (عوامی پریس کلب)مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ہم مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں پاکستان کا آئین مزدور کے حقوق کے تحفظ کی گارنٹی دیتا ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے مزدور کی کم از کم اجرت بڑھائی سوشل سیکورٹی ہسپتال اور ڈسپینسیریاں قائم کیں اور ان کے بچوں کے لیے خصوصی سکول قائم کئے۔

ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ (ن) کے رہنماء ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری ایم پی اے نے عالمی یوم مزدور کے موقع پرعوامی پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ غلہ منڈی کے پلے داروں رائس فیکرٹری جینگ فیکٹریز آئس فیکٹریز سمیت تمام مزدوروں کو رجسٹرڈ کیا جائے ان کی تعداد کے حساب سے مزدوروں کے لیے ہسپتال اور ڈسپینسریز قائم کی جائیں ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے فلور پر میری ہمیشہ کوشش ہے کہ مزدوروں کو ان کے حقوق دئیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی ہے کہ ضلع بھاول نگر باالخصوص ہارون آباد اور فورٹ عباس میں کیا مزدوروں کی رجسٹریشن کی ہے اگر کی ہے تو ان کی تعداد کتنی ہے ان کے لئے کتنے ہسپتال اور ڈسپینسیریاں قائم کی گئی ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کی مکمل رجسٹریشن کی جائے ان کی کم از کم اجرت جو بیس ہزار ہے اس پر عملدرآمد کرایا جائے اور ان فلاح و بہبود کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اس موقع پر پریس سیکرٹری خالد ہاشمی و دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں