77

مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے ”وائٹل دسترخوان” میں تقریب کا اہتمام

ہارو ن آباد (عوامی پریس کلب) مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے ”وائٹل دسترخوان” میں تقریب کا اہتمام کیا گیا وائٹل گروپ کے سربراہ حاجی سعید احمد نے وائٹل دسترخوان میں انے والے مزدوروں کو مالائیں پناہی اور پھول کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا استقبال کیا اور مزدوروں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی تناول کیا ۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مزدور اللہ کا دوست ہے صرف یکم مئی نہیں بلکہ ہر دن مزدوروں کا دن ہے اسلام اور ائین پاکستان میں مزدوروں کے جن حقوق کا تعین کیا گیا ہے ان پر عمل درامد کر کے ہی ہم مزدوروں کی زندگی خوشحال بنا سکتے ہیں حکومت اور مخیر حضرات کو مزدوروں کی زندگی خوشحال بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنا چاہیے ۔

وائیس چیئرمین بلدیہ ملک محمد ریاض خلجی نے کہا کہ یکم مئی کو مزدوروں کے نام سے منسوب کرنا صرف جلسے جلوس اور تقاریر کرنا ہی لیبر ڈے کا حصہ نہیں بلکہ ان کو جائز حقوق دلوانا وقت پر اجرت دینا، اجرت بڑھانا، مناسب کام لینا مزدور کو مزدور نہیں بلکہ انسان سمجھنا یہ تمام کام بھی لیبر ڈے کا ہی حصہ ہیں ۔

ہر سال یکم مئی کے موقع پر وہ لوگ مزدوروں کے بارے میں پروگرام کرتے ہیں جن کو مزدوروں کے حالات کا علم بھی نہیں ہوتا لیکن صرف تقریروں سے مزدوروں کا پیٹ نہیں بھر سکتا بہت سے وعدے کیے جاتے ہیں لیکن اگلے سال یکم مئی کو مزدوروں کی حالت پہلے سے بھی بدتر ہو جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں