115

ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف مرکری انجمن تاجران کے زیر انتظام احتجاجی مظاہرہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف مرکری انجمن تاجران کے زیر انتظام احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ملک محمد ریاض خلجی، حاجی شہزاد اقبال، حاجی کفایت اللہ، حاجی شہاب الدین غوری،ندیم ظفر، ملک ارشاد،سلیم عاصم، شیخ گلزار،امین مغل،اشفاق حسین اور دیگر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ اور اور 300 یونٹ مفت بجلی دینے کے دعویداروں نے غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا

۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز انتہائی ظلم و زیادتی ہے عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ایسے میں بجلی کے بل کیسے ادا کریں،بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے نے عام ادمی کے چیخیں نکلوا دی ہیں، جون کے بل اتنی زیادہ تعداد میں ائے ہیں کہ ٹیکسز ادا کرنا ناممکن ہو گیا ہے ۔

ہمارا اجتماع حکومت وقت سے مطالبہ کرتا ہے کہ مفت بجلی،مفت پیٹرول کو فورا بند کیا جائے جبکہ جسٹس اف پاکستان چیف اف ارمی سٹاف باقی تمام معاملات کو بریک کر کے بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکسز کے معاملہ پر عوام کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی اقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں