364

تبدیلی کے نام پر قوم پر تباہی مسلط کر دی گئی ہے اور عوام بلبلا اٹھے ہیں

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد مسلم لیگ ن کے رہنماء ملک سجاد علوی نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں چار روپے فی لیٹر، ایل پی جی 29 روپے فی کلو، اور بجلی کی فی یونٹ تقریباً دو روپے اضافے کے مجوزہ فیصلہ سے عوام پر مہنگائی کا بدترین سونامی برپا کر دیا گیا ہے جس سے غریب عوام کے لئے زندگی مزید اجیرن ہو جائے گی اور مہنگائی تین سال کے دوران عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی راہ پر گامزن ہے،۔

تبدیلی کے نام پر قوم پر تباہی مسلط کر دی گئی ہے اور عوام بلبلا اٹھے ہیں،پاکستان کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو یہ تلخ حقیقت سامنے آئے گی کہ اکہتر سال کی قیمتیں ان تین سال کی قیمتوں سے کم ہیں کیونکہ تین سال میں تقریباً ہر بنیادی ضروریات کی اشیاء و سہولیات میں ایک سو سے لیکر پانچ سو فیصد تک تکلیف دہ اضافہ ہو چکا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ اب حد ہو گئی ہے اور عوامی مسائل و تکالیف کا انبار بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔

یہ تین سالہ گند اس قدر شدید ہے اس کو صاف کرنے کے لیے نجانے کتنے برس لگیں گی اور اب اس حکومت کا جانا ہی عوام کی واحدخواہش ہے، اس سے بدتر حکمرانی شاید انسانی تاریخ میں کہیں کہیں نہیں دیکھنے میں آئی ہے،عوام کی بددعائیں ہی اس حکومت کو لے ڈوبیں گی کیونکہ اس تین سال کے دور اقتدار کا ہر دن عوام کے لئے مہنگائی اور بیروزگاری کا سیلاب و عذاب بن کر نازل ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں