285

کھاد کی قیمتوں میں اضافہ، کاشتکار و کسان شدید ذہنی اضطراب کا شکار

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد اور گردونواح میں کھاد کی قیمتوں میں اضافہ، کاشتکار و کسان شدید ذہنی اضطراب کا شکار، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد اور گردونواح میں فصل گندم کی کاشت شروع ہوتے ہی کھاد کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کردیا گیا ہے جس کے باعث کاشتکار و کسان شدید ذہنی اضطراب کا شکار ہو گئے ہیں۔

کاشتکاروں کے مطابق اس وقت گندم کی کاشت جاری ہے جس میں کھاد کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے لیکن کھاد کے بیوپاریوں نے اچانک کھاد کی قیمتوں اضافہ کردیا ہے جوکہ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے جبکہ زرعی ادویات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کسان و کاشتکار مہنگائی کے ہاتھوں پہلے ہی پریشانی میں مبتلا ہے رہی سہی کسر کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کرنیوالوں نے پوری کردی ہے، غریب کسانوں اور کاشتکاروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، مقامی کاشتکاروں راحیل، سمیع اللہ، عطاء اللہ، یوسف، ثناء اللہ اور معظم عالم خان نے حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں