629

پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی جانب سے نجی ہال میں ایک روزہ ایجوکیشنل ایکسپو 2022 کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن ہارون آباد کی جانب سے نجی ہال میں ایک روزہ ایجوکیشنل ایکسپو 2022 کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم تھے جنہوں نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ تقریب کا آغاز فیتہ کاٹ کر کیا،ایکسپو میں طلباء اپنے تعلیمی ہنر اور صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے تعلیمی امور سے متعلقہ پراجیکٹس پیش کیے۔

ہارون آبادمیں اس منفرد ایکسپو کا انعقاد پہلی مرتبہ کیا گیا مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے ٹیبلو پیش کیے اور ایجوکیشنل ایکسپو میں لگائے گئے سٹالز میں بچوں نے اپنے تیار کردہ مختلف ماڈلز لگا رکھے تھے جس کے بارے میں آنے والے شائقین کو آگاہی بھی فراہم کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ہارون آباد پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے بہت اچھا اقدام اٹھایا ہے جس سے بچوں میں تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ ذہنی نشوونما میں مدد ملے گی۔

تقریبا تمام سکولز نے اس میں حصہ لیا ہے جس میں ہمار ے دینی مدارس،ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ،میڈیکل انسٹیٹیوٹ نے بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے جو کہ ایک احسن اقدام ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے اعلان کیا کہ رواں سال دسمبر میں بہاولنگر میں کیرئیر کونسلنگ ایکسپو کا اہتمام کیا جائے گا جو نوجوان طلباء کے لیے اپنے کیرئیر کے راستے کے انتخاب میں رہنمائی کا کام کرے گا۔

پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن ہارون آبادکے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایکسپو کا مقصد بچوں کو اس تعلیمی سرگرمی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرنا ہے تاکہ بچے تعلیمی میدان میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں سے ملک و قوم کے لیے اثاثہ ثابت ہو سکیں.اس ایکسپو کو تعلیمی حوالے سے نہایت خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے اور اس سے علاقے میں تعلیمی معیار کے فروغ میں بھرپور کردار کا حامل تصور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں