428

فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کی سیٹ کو دوسرے سبجیکٹ میں کنورٹ کر دیا گیا

ہارون آباد (چوہدری طارق جمیل )سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے ضلع بہاولنگر کے فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کے ساتھ بہت بڑی نا انصافی… ضلع بھر کے بہت سے گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز سکولز میں فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کی سیٹ کو دوسرے سبجیکٹ میں کنورٹ کر دیا گیا. گورنمنٹ ہائی سکول 170 سیون ار تحصیل فورٹ عباس،گورنمنٹ ہائی سکول 112 سکس آر تحصیل ہارون آباد،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 433 سکس ار ہارون آباد،گورنمنٹ ہائی سکول 48 فتح چشتیاں،گورنمنٹ ہائی سکول سید علی منچن آباد،گورنمنٹ ہائی سکول فدائی شاہ منچن آباد،گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظہیرآباد چشتیاں،گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول احمد پور چشتیاں،گورنمنٹ ہائی سکول 303 ایچ آر فورٹ عباس،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نور سر بہاولنگر،گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نادر شاہ بہاولنگر،گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول حافظ والا بہاولنگر،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فاروق آباد بہاولنگر،گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 285 ایچ آر فورٹ عباس،گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول211 نائن آر فوٹعباس،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 296 ایچ آر فوٹعباس ،گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول225 نائن آر فورٹ عباس،گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 221 نائن ار فوٹ عباس،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول227 نائن ار فورٹ عباس،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 433 سکس آر ہارون آباد، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 106 سکس آر ہارون آباد اور بہت سے ایسے سکول ہیں جن میں سپورٹس ٹیچرز کی سیٹ کو دوسرے سبجیکٹ میں کنورٹ کیا گیا ہے.خواتین اسپورٹس ٹیچر گھر سے دور دراز علاقوں میں ڈیوٹی کرنے پر مجبور…. اسپورٹس اینڈ فیزیکل ایجوکیشن کے ڈگری ہولڈرز در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں. جناب وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار،جناب وزیر تعلیم پنجاب،جناب سیکرٹری تعلیم پنجاب سے درخواست ہے کے ضلع بہاولنگر کی تمام کنورٹ سپورٹس اینڈ فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کی سیٹس کو بحال کیا جائے.صوبائی نائب صدر نوید تتلہ پنجاب فزیکل ایجوکیشن ٹیچر ایسوسی ایشن،بابر سہیل صدر بہاولنگر،چودھری توحید ضلعی چیئرمین بہاولنگر،محمد طاہر جنرل سیکرٹری بہاولنگر نے ان خیالات کا اظہار نمائندہ روز نامہ جہاں تاب اینڈ لائیٹ نیوز ھارون آباد چوھدری طارق جمیل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں