555

پہلی ڈیجیٹل 7ویں قومی مردم شماری کر آغاز کردیا گیا ،

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ملک بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی پہلی ڈیجیٹل 7ویں قومی مردم شماری کر آغاز کردیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر محمد عثمان امین نے مردم شماری کا باضابطہ افتتاح کیا، ایس ڈی پی او سرکل ہارون آباد صابر اسلم، ایم ایس ڈاکٹر عامر رضا و دیگر بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان امین کا کہنا تھا کہ ملک کی نشوونما، ترقی اور منصوبہ بندی کے لیے خانہ ومردم شماری بہت ضروری ہے۔ اور اس سے حکومت کو جو ڈیٹا ملتا ہے اس کی بدولت مختلف شعبوں میں حکومت کو روزگار بڑھانے انفراسٹرکچر اور ملکی وسائل کے بہترین استعمال اور پلاننگ میں مدد ملتی ہے۔

واضح رہے کہ ڈیجیٹل خانہ ومردم شماری کے تحت ہر اسٹرکچر کی جیو ٹیگنگ ہوگی، خانہ و مردم شماری کا تمام ریکارڈ اور اندراج روزانہ کی بنیاد پر خودکار نظام کے ذریعے محفوظ کیا جائے گا، گھر گھر آنے والے شمار کنندگان اپنے ٹیبلٹس میں سافٹ ویئر کے ذریعے سوالات کے جوابات کا اندراج کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں