389

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 دکانیں سیل

ہارون آباد (عوامی پریس کلب)ہارون آباد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 دکانیں سیل،بھاری جرمانے بھی کیے گئے، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چودھری محمد طیب کا مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے 5 دکانیں سیل کردیں۔

تاجر برادری کو سختی سے ہدایت دیتے ہوے انہوں نے کہاتاجر حضرات‘نوماسک نو سروس’کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں،کورونا سے بچنے کے لیے ماسک، سینی ٹائزر اور سماجی فاصلہ ضروری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عوام کوحکومتی اقدامات پر عملدرآمد کرنا ہو گا، بازاروں اور مارکیٹوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں برداشت نہیں کریں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں