ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ہارون آباد میں اینٹی ڈینگی آگاہی سیمنار انعقاد پذیر کیا گیا جس میں تمام محکمہ جات کے نمائندگان،تعلیمی شعبے کے سربراہان،اساتذہ کرام،میڈیا اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔
مہمان خصوصی ڈپٹی ایم ایس تحصیل ہسپتال ڈاکٹر محمد انور سکھیرا،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عامر رضا،اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کی نمائندگی کرتے ہوئے تحصیلدار،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہارون آباد نصراللہ،تعلیمی ادارہ جات کے سربراہان ارشد پرویز،محمد سرور،منظور جویۂ،تنویر حسین و دیگر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈینگی سے بچاؤ کے لیے بنیادی اور لازمی امور پر روشنی ڈالی اور مون سون کے حالیہ موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کے سلسلے میں پانی کے فوری نکاس کو اجاگر کیا۔
اس سلسلے میں معاشرے کے ہر فرد کو اپنی کاوشیں بروئے کار لانے کی اہمیت بیان کی.ڈینگی تدارک مہم ایک قومی مشن ہے اور قومی ایشوز پر سنجیدگی کے ساتھ توجہ دینا ہی ایک بہترین سماج کا شعار ہوا کرتا ہے،اس موقع پر بینرز اور پوسٹرز و فلیکس کے ذریعے آگاہی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اقدامات کئے جانے پر بھی زور دیا گیا۔
ڈینگی سمینار کا بنیادی مقصد ہر فرد تک اس پیغام کو پہنچانے کے لیے بنیادی پہلووں کو نمایاں کرنا ہے،پرنسپل ملک محمد شریف نے میزبان کی حیثیت سے اپنے پیغام میں شرکاء کو ڈینگی سمینار کے اغراض و مقاصد کے حصول کیلئے یکسوئی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم پر کاربند رہنے کی اہمیت کا بیان کی،سٹیج سیکرٹری سید سہیل عابد اور ٹیچر رہنما عبدالرزاق جویۂ نے بھی سمینار میں اینٹی ڈینگی آگاہی کے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے اقدامات کو سراہا۔
