342

اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل کانفرنس بحوالہ مقامی حکومتوں کا نظام واہمیت

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین و ممبر بورڈ آف گورنرز ایل سی اے پی ملک محمد ریاض خلجی نے اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل کانفرنس بحوالہ مقامی حکومتوں کا نظام و اہمیت کی تاریخ ساز کامیابی پر پیر راجن سلطان صدر اے ڈی ایل جی، فوزیہ خالد وڑایچ صدر ایل سی اے پی، چیئرمین ایل سی اے پی زاہد اقبال چوہدری اور چیف ایگزیکٹو چوہدری انور حسین کی کاوشوں اور بیمثال جدوجہد پر خراج تحسین و تکریم اور مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس کا انعقاد ایک ایسی شاندار کامیابی ہے جس سیپنجاب سمیت ملک بھر میں مقامی حکومتوں کے الیکشن کا راستہ ہموار ہو گیا ہے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ بلدیاتی نظام کے فعال ہونے کی امید جگمگا اٹھی ہے۔

صدر پاکستان اور قومی مقام و لیول کے سیاست دانوں کی شرکت نے اس کانفرنس کی اہمیت اور اغراض و مقاصد کو اجاگر کیا ہے، یورپی یونین کے نمائندے کی شرکت نے بھی کانفرنس کی افادیت اور اہمیت پر مہر ثبت کر دی ہے،حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں نے اس کانفرنس میں بھرپور اظہارِ خیال کیا اور یہ پہلو خوش آئند ہے کہ بلدیاتی نظام کے بارے میں حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے اور مقامی حکومتوں کے فوری الیکشن کے انعقاد اور مضبوط بلدیاتی نظام کے سٹرکچر کے ساتھ بااختیار مقامی حکومتوں کے قیام پر سب کا ایک پیج پر ہونا نیک شگون اور نہایت اہم ہے،کانفرنس میں پنجاب، سندھ، خیبر پختون خواہ اور بلوچستان کے مرد و خواتین نمائندگان کی شرکت ایک قومی یکجہتی کا اظہار ہے جس کی سیاسی اور سماجی استحکام میں بڑی اہمیت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں