235

مسلح ڈاکوؤں نے گھر جاتے ہوئے میاں بیوی کو لوٹ لیا۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد ڈکیتی کی واردات، دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گھر جاتے ہوئے میاں بیوی کو لوٹ لیا۔

ڈاکو ہزاروں کی نقدی، قیمتی موبائل فون اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش، تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 18ون آر کا رہائشی ممتاز نامی شخص اپنی بیوی کے ہمراہ بسواری موٹر سائیکل پر شہر سے اپنے گھر گاؤں واپس جا رہا تھا کہ جب وہ چانڈیو پٹرول پمپ بحد چک 49تھری آر کے قریب پہنچے تو دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر انہیں روکا اور ان سے سولہ ہزار چھ سو روپے کی نقدی، قیمتی موبائل، شناختی کارڈ اور بیوی کی پرس سے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

متاثرہ شخص قانونی کاروائی کیلئے تھانہ سٹی پولیس ہارون آباد کو تحریری درخواست دیدی، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں