ہارون آباد (عوامی پریس کلب) حنان سائنس سکول ہارون آباد کی تقریب نتائج و انعامات انعقاد پذیر کی گئی.مہمان خصوصی ہارون آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر سینئر میڈیا پرسن یاسر چوہدری نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی۔۔پرنسپل پنجاب گروپ آف کالجز احمد رضا وٹوسمیت دیگر نے بھی شرکت کی اور بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔
مہمان خصوصی یاسر چوہدری اور احمد رضا وٹو نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے حنان سائنس سکول کی پرنسپل،ٹیچرز اور سٹاف کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ تعلیمی شعبے میں بہترین کارکردگی ہی نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لیے بنیادی درجہ رکھتی ہے اور بچوں کی تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں اعزاز اس بات کا ثبوت ہیں کہ ادارہ میں تعلیمی مشن بطریق احسن اور عمدگی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے جو اہل علم اور بلخصوص والدین کے لیے نہایت حوصلہ افزا پہلو ہے اور اس سے علاقے میں تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے مثبت انداز اور رحجانات کو بھی فروغ ملے گا.
پرنسپل مسسز شمائلہ عمران اور عمران یوسف نے کہا کہ بچوں کی جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم اور گرومنگ کا فریضہ بخوبی سرانجام دینے کے لیے پوری توجہ اور یکسوئی کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے اور والدین کا اطمینان اور بچوں کی بہترین کارکردگی ہی ہمارا اثاثہ ہے اور اس سلسلے میں بہترین رسپانس ایک ایسا اعزاز ہے جس کا کوئی متبادل نہیں ہے.تقریب میں بچوں نے مختلف پروگرامز اور ٹیبلوز پیش کیے اور اپنی صلاحیتوں اور پرفارمنس سے حاضرین تقریب سے خوب داد حاصل کی تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کو انعامات پیش کیے گئے.تقریب میں بچوں کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
