233

ہارون آباد میں یونیورسٹی کیمپس وقت کا اہم تقاضا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد کے بچے اعلیٰ اور معیاری تعلیم سے محروم ، یونیورسٹی کیمپس وقت کا اہم تقاضا ناگزیر ہوچکا ، سرکاری یونیورسٹی کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائے ، عوامی مطالبہ ، تفصیلات ہارون آباد تحصیل کا جنوبی پنجاب کے پسماندہ ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے ، اسی سبب سابقہ حکومتوں نے علاقہ کی زبوں حالی اور محرومی سے نظریں چرائے رکھیں ، اور اس علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے کوئی قابل ستائش منصوبہ نہ دیا ،

اس سلسلہ میں شہریوں عدن ، وقاص ، ابراہیم ، عمر ، حذیفہ و دیگر کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر ہارون آباد میں کوئی سرکاری یونیورسٹی کیمپس نہ ہے کہ جہاں غریب ،مزدور اور محنت کش کا بچہ میرٹ پر اعلیٰ اور معیاری تعلیم حاصل کرے اور علاقہ سمیت ملکی تعمیر و ترقی میں ممد و معاون ثابت ہوسکے ،

موجودہ اراکیں اسمبلی حزب اختلاف کے پلیٹ فارم سے منتخب ہوئے جنہوں نے حلقہ کی عوام کو بے آسرا چھوڑ دیا اور ترقی معکوس پر گامزن ہیں ، دوسری طرف موجودہ وفاقی حکومت کے منشور میں پسماندہ علاقوں کی ترقی اور وسائل کی فراہمی جلی حروف میں رقم ہے ، شہریوں نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہارون آباد کے بچوں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے حصول کیلئے سرکاری طور یونیورسٹی کا کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ یہاں کی نئی نسل بھی ملکی تعمیر و ترقی میں نمایاں ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں