196

گاؤں کی لڑکی کیساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں با اثر افراد کا نوجوان پر تشدد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں گاؤں کی لڑکی کیساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں با اثر افراد کا نوجوان پر تشدد، سر کے بال بھی کاٹ دیئے، ملزمان نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی، ڈی پی او کا فوری نوٹس، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات ہارون آباد کے نواحی گاؤں 45 تھری آر اضافی بستی میں گاؤں کی لڑکی کیساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں بااثر افراد نے نوجوان کو پکڑ کر تشدد کے بعد سر کے بال کاٹ دئے، ملزمان نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی، واقعہ پر ڈی پی او بہاولنگر سید علی رضا شاہ نے فوری نوٹس لیا جس پر تھانہ صدر پولیس ہارون آباد نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں