374

تحصیل بھر کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے لئے فری کتب کی فراہمی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آبادگورنمنٹ ماڈل ہائی سکول (بوائز)کے ہال میں تحصیل بھر کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے لئے فری کتب کی فراہمی کے حکومت پنجاب کے پروگرام کے تحت تعلیمی اداروں کو باضابطہ طور پر کتب دینے کی سادہ پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں تحصیل بھر کے تعلیمی اداروں کے سربراہان و اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہارون آباد نصراللہ نے ایم این اے ہارون آباد چوہدری نور الحسن تنویر اور ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری کے نمائندگان مظہر رشید اور جان ساقی اور زاہد منیر ایڈووکیٹ کے ہمراہ کتب کی تقسیم کی گئی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت پنجاب کی تعلیم کو اولین ترجیح دینے کا اظہار ہر پہلو میں جھلک رہا ہے۔

طلباء کی تعلیمی سہولیات ہی اس شعبے میں دنیا کے سامنے سرخرو ہونے کا واحد راستہ ہے،تعلیمی سیشن کا آغاز یکم اگست کو ہو رہا ہے اور اس سیشن کے آغاز کے وقت طلباء و طالبات کے لیے درسی کتب کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور ان شاء اللہ تحصیل ہارون آباد کے بچوں کے لئے درسی کتب کی بروقت فراہم کرنے کی کاوشیں کامیاب ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں