104

اوباش نواجوان کی شادی شدہ خاتون سے جنسی زیادتی کی کوشش

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) خواتین کو ہراساں کرنے کا سلسلہ نہ تھم سکا،تھانہ صدر کے علاقہ میں اوباش نواجوان کی محنت کش شادی شدہ خاتون سے جنسی زیادتی کی کوشش کپڑے پھاڑ دیئے۔

اوباش شخص کی جانب سے بار بار ہراساں کرنے پر خاتون نے تنگ آکرزہر پی لیا،تشویشناک حالت میں بہاولپور ریفر کردیا گیا تھانہ صدر پولیس نے خاتون کے خاوند کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا،

تفصیلات کے مطابق چک76فور آر کے رہائشی محمد ندیم نے تھانہ صدر پولیس کو درخواست گزاری کہ میں محنت مزدوری کرتا ہوں محمد عامر میرا ہمسایہ ہے جو کہ میری بیوی پر بری نظر رکھتا ہے اور ہراساں کرتا ہے میری بیوی جانوروں کے لیے چارہ کاٹنے گئے کہ محمد عامر نے میری بیوی راشدہ کو ہراساں کیا اور اس سے زیادتی کرنے کی کوشش کی اسکے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق خاتون راشدہ بی بی کو ہراساں کرنے پر خاتون راشدہ بی بی نے زہر پی لیا جس کے باعث حالت غیر ہوگئی اور اسے تشویشناک حالت میں بہاولپور ہسپتال ریفر کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں