463

اسلام تمام بنی نوع کو سنت نبوی ﷺ کی اتباع کی دعوت دیتا ہے۔محمد شاہد عطاری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) دعوت اسلامی ہارون آباد کے زیر اہتمام گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے گراؤنڈ میں سنتوں بھرا مدنی اجتماع انعقاد کیا گیا، اجتماع میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، اجتماع سے نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے خطاب کیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء شوکت محمو د بسراء، سابق تحصیل چیئرمین حاجی محمد یاسین، میاں عبدلواحد، شاہد عمران تیجہ، عثمان بسراء، ملک احمد، محمد نوید بھٹہ ایڈووکیٹ صدر بار ایسوسی ایشن، عثمان خالدایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن، معروف ملکی مذہبی اسکالر ڈاکٹر پروفیسر حافظ غلام محی الدین، قاری غلام رسول مہتمم مدرسہ جامعہ رضویہ، سید احمد کمال شاہ سمیت دیگر علمائے کرام، حفاظ کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

حاجی محمد شاہد عطاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام تمام بنی نوع کو سنت نبوی ﷺ کی اتباع کی دعوت دیتا ہے اور اسی لئے تمام انسانیت کے لئے ہمارے پیارے نبی ﷺ کی عملی سیرت اس کی واضح مثال اور نمونہ ہے، نبی اکرم ﷺ کی ذات با برکات جیسے کل بے ٹھکانہ انسانیت کا آخری سہارا تھی، آپ ﷺ رحمت للعالمین آج بھی بے سہارا مخلوق کے لئے مرحمت و ہدایت کا ذریعہ ہیں، اجتماع کے آخر میں انہوں نے گناہوں سے توبہ کروائی اور رقت انگیز دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں