424

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق کا کورونا ویکسین سنٹر کا اچانک دورہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق کا کورونا ویکسین سنٹر کا اچانک دورہ، تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا اور ریکارڈ کو بھی چیک کیا، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق نے ہارون آباد کے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے پرائمری حصے میں قائم کورونا ویکسین سنٹر کا اچانک دورہ کیا ۔

جہاں پر انہوں نے تمام تر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے سنٹر پر موجود عملہ سے ویکسین بارے معلومات لیں اور ریکارڈ کو بھی چیک کیا، اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد چودھری محمد طیب، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہارون آباد ڈاکٹر عامر رضا و دیگر بھی موجود تھے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق کا کہنا تھا کہ شہری اپنی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں