445

110سکس آر کے قریب ہائی ایس ڈالا اُلٹ گیا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد 110سکس آر کے قریب ہائی ایس ڈالا اُلٹ گیا، ڈرائیور جاں بحق، ریسکیو 1122کی ٹیم نے ڈرائیور حامد رضا کو زخمی حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس مصروف تفتیش، تفصیلات کے مطابق نواحی اچانک 110سکس آر کے قریب سامنے سے آنیوالے موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے پینٹ کی بالٹیوں سے بھرا ہائی ایس ڈالا اُلٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈالے کا ڈرائیور حامد رضا شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی رورل ہیلتھ سنٹر فقیر والی منتقل کیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں