709

نہر سکس آر میں دو مقامات پر شگاف پڑ گیا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد کی نہر سکس آر میں دو مقامات پر شگاف پڑ گیا، شگاف کے باعث سینکڑوں ایکڑ پر کاشت شدہ فصلیں زیر آب آگئیں، کسانوں کی طرف سے لاکھوں روپے نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کی نہر سکس آر میں 145 سکس آر کے قریب 60 جبکہ 122 سکس آر کے قریب 100 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا.

دو مقامات پر شگاف پڑنے سے کسانوں کی سینکڑوں ایکڑ پر کاشت فصلیں زیر آگئیں جس سے لاکھوں روپے کا مالی نقصان کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے، نہر سکس آر میں ایک ہفتہ کے دوران یہ چوتھا بڑا شگاف ہے، کسانوں نے الزام عائد کیا ہے کہ شگاف محکمہ انہار کے عملے کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پڑ رہے ہیں،عملہ اپنی ڈیوٹی نہیں کرتا نہر کے کنارے کمزور ہو کر ٹوٹ جاتے ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوتا ہے، محکمہ انہار کے ایس ڈی او کے مطابق ہیوی مشینری اور عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے اور دونوں شگاف جلد پر کر لئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں