936

عالمی ادارے و اقوام متحدہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور دہشت گرد بھارت کی جارحیت کا نوٹس لے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ملک بھر کی طرح ہارون آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کی زیر سرپرستی مرکزی ریلی نکالی گئی،ریلی میں شریک شرکاء شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے فوارہ چوک پہنچے جہاں جماعت اسلامی،کاوش تائیکوانڈو ایسوسی ایشن،ہندو بالمیکی برادری سمیت دیگر تنظیموں کی جانب سے نکالی جانے والی ریلیاں بھی فوراہ چوک میں پہنچیں، ریلی میں شریک،شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے.

ہارون آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد فضل الرحمن بلوچ کی زیرِ سرپرستی ریلی نکالی گئی ریلی میونسپل کمیٹی سے شروع ہوئی، قائداعظم روڈ سے ہوتی ہوئی فوارہ چوک پہنچی جو کے کی شکل اختیار کرگئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز و پلے کارڈز اور آزاد کشمیر و پاکستان کے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے.

ریلی کے شرکاء کی جانب سے پاکستان زندہ باد اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرہ بازی کی گئی ریلی میں ایس ایچ او ابصار عالم،چیف آفسیر بلدیہ،سول سوسائٹی و شہری عمائدین اور زندگی کے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء کی جانب سے پاکستان زندہ باد اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرہ بازی کی گئی ریلی میں شریکِ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں.

کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے بھارت اپنے ظلم بند کرے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت اور فوج کی غیرقانونی مداخلت و جاری بہیمانہ مظالم پر اقوام متحدہ نوٹس لے بے گناہ کشمیری عوام الخصوص عورتوں بچوں اور بزرگ شہریوں پر ہونے والے بدترین مظالم قبول نہیں بھارت کو ان کا حساب دینا ہوگا اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ نے بھی شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں سے روح اورجسم کا رشتہ ہے کشمیر میں مظالم سے بھارتی جمہوریت پسندی کا دنیا کے سامنے پردہ چاک ہوچکا ہے کشمیر و پاکستان لازم و ملزوم ہیں پاکستانی عوام کی ہمدردیاں مقبوضہ کشمیریوں کیساتھ جڑی ہوئی ہیں بھارت کو اپنی غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے کشمیریوں کی زندگی تنگ کر رکھی ہے،عالمی ادارے و اقوام متحدہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور دہشت گرد بھارت کی جارحیت کا نوٹس لے اور کشمیر یوں کو ان کی امنگوں کے مطابق آزادی دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ہندو بالمیکی برادری کی جانب سے بھی ریلی نکالی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں