296

یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا،سیاسی ومذہنی حلقوں، وکلاء برادری، انجمن تاجران، سوسائٹی سمیت دیگر کی جانب سے ریلیاں اور سیمینار منعقد کئے گئے، کشمیریوں کیساتح اظہار یکجہتی کیلئے میونسپل کمیٹی میں دیگر تنظیموں کی جانب سے مختلف سیمینار منعقد کئے جس میں شرکاء کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

جبکہ احاطہ میونسپل کمیٹی ہارون آباد سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں تاجر برادری، وکلاء برادری، سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان سمیت دیگر تنظیموں کے نمائندوں اور بچے، بوڑھے اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر راؤ رفیق احمد ایڈووکیٹ صدر بار ایسوسی ایشن، فیصل اکبر سہوتہ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن، ایس ایچ او تھانہ سٹی ابصار حسین گجر، ملک محمد ریاض خلجی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران و دیگر کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور وطن عزیز کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ کی طرح کھڑا ہے۔

کشمیر ہمارا ہے اور ہم لے کر رہیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ تاریخی جغرافیائی اور ثقافتی حوالے سے کشمیر پاکستان کا لازمی حصہ ہے جس پر بھارت نے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کر رہی ہے ہم سب اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ان شاء اللہ کشمیری بہت جلد بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے آزادی حاصل کر لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں