81

ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ پر وکیل کا احاطہ عدالت میں تشدد

ہارون آبا د (عوامی پریس کلب) عزیزہ کو نوکری سے برخاست کرنے کا رنج ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ پر وکیل کا احاطہ عدالت میں تشددڈاکٹر عمر ملک پر وکیل کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی وکیل کے خلاف مقدمہ درج وکلاء نے آج عدالت میں ہڑتال کا کردیا۔

گزشتہ روز ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عمر ملک اے سی آفس میں کام سے گئے واپسی پر وکیل جاوید گجر نے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا ڈاکٹر عمر ملک پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ویڈیو میں واضع طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وکیل ساتھیوں کے ہمراہ ڈاکٹر پر ڈنڈوں سے تشدد کررہا ہے۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر عمر ملک کی درخواست پر پولیس تھانہ سٹی نے وکیل اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کردیا.

مقدمہ جاوید گجر ایڈووکیٹ اسکے ساتھی محمد زاہد اور سات نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے ڈاکٹر عمر ملک کا کہنا ہے کہ۔جاوید گجر ایڈووکیٹ کی عزیزہ کو محکمہ ہیلتھ نے نوکری سے برخاست کردیا تھاوکیل جاوید گجر کو عزیزہ کی نوکری سے برخواستگی کا رنج تھا جس کے باعث مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے بار ایسوسی ایشن نے وکیل پر مقدمہ درج ہونے پر آج عدالت میں مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں