41

تاجر برادری ملک کی معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کفایت اللہ چوہان

ہارون آبا د(عوامی پریس کلب) تاجر برادری ملک کی معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے مشکلات کے باوجود معاشی استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے تاجر برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کفایت اللہ چوہان نے انجمن تاجران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امن و امان کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اور نہ ہی عوام خوشحال ہو سکتی ہے امن و امان سلامتی تحمل برداشت اور رواداری وہ بنیادی اصول ہیں جن پر عمل کر کے بہترین معاشرہ تسکیل دیا جا سکتا ہے اور ہمارا دین بھی اسی کا درس دیتا ہے۔

ملاقات میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگ کی بندش شہر میں صفائی کی بہتری اشیائے ضروریہ خصوصا ہوٹلنگ اور بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی وفد میں ملک محمد ریاض خلجی،چوہدری افضل رندھاوا حافظ عمیر یاسین، چوہدری جاوید اقبال آرائیں، چوہدری اشفاق گجر، میاں وحید ناصر ارائیں، چوھدری اسلم شانی،ملک اسلم وقاص اور تاجر برادری کی کثیرتعداد نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں