197

ضمنی الیکشن پی پی 237

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) پی پی 237 کے ضمنی الیکشن کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہدایت کے مطابق ان کی اتحادی جماعت الیکشن 2018 مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ محمد اعجاز الحق نے سردار سمیع خاں کی مشاورت و رفاقت کے ساتھ اپنے کردار کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں امیدوار تحریک انصاف سید آفتاب شاہ کی حمایت کے لئے سید نذر محمود شاہ۔ سید اصغر شاہ،سید قلندر حسنین شاہ اور سید رشید شاہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

سید گروپ میں بھی جو دوریاں تھیں وہ ختم ہوگئی ہیں اور یکجا ہوگئے ایک ہی پلیٹ فارم پر متحد ہیں.انتخابی مہم کے سلسلے میں عمران خان کے دورہ منچن آباد کی تیاریاں بھی جاری ہیں اور اس دورے کو کامیاب بنانے کے اعجاز الحق اور سردار سمیع خاں بھی متحرک ہو چکے ہیں.یہ باتیں سردار سمیع خاں نے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خاص طور پر اعجاز الحق کو اس حلقے میں الیکشن کمپمین میں اپنا کردار ادا کر نے کے لئے کہا تھا اور اس کے علاوہ سردار سمیع خاں کو بھی الیکشن مہم کی کامیابی کے لیے کام کرنے کی ہدایات کی تھیں اور ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کے لیے پر امید ہیں اور اس الیکشن مہم کا سلسلہ شروع ہے اور اچھے نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے آخر میں انہوں نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم ان سب احباب کے۔مشکور ہیں جنہوں نے ہماری اس کاوش پر ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہوکر کمپین چلانے کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں