462

ایک تقرری کیا ہوئی عمران خان اندھا اور بہرا ہو گیا: مریم نواز

جمعہ6مئی2022

رپورٹ: ندیم نواب مُغل

اٹک: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جنرل فیض حمید کا نام لیے بغیر کہا کہ کل عمران خان نے سازش کا پتا اپنے ہی منہ سے سچ بول دیا، کہتا ہے، انٹیلی جنس آفیسر میری آنکھ اور کان تھا، ہم جانتے ہیں تمہاری آنکھیں اور کان نہیں تھا، وہ تمہارا ہاتھ تھا جس سے تم سیاسی مخالفین کے ہاتھ دبوچتے تھے، ایک تقرری کیا ہوئی عمران خان کی آنکھیں، کان بھی گئے، اندھا اور بہرا ہو گیا۔اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آپ کی عمران خان نحوست سے جان چھوٹ گئی۔

فتح جنگ نہیں اپنے گھرآئی ہوں، آپ کو خادم پاکستان دن رات کام کرنے والا وزیراعظم مبارک ہو۔مبارک ہو، اللہ نے عمران جیسی نحوست سے پاکستان کو آزاد کیا، نحوست آپ کا آٹا، چینی، بجلی کھا گئی۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنی کرسی کی نہیں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی تکلیف ہے، پی ٹی آئی چیئر مین اب اس تکلیف کی عادت ڈال لو، اب انشااللہ آنے والا دور نوازشریف، شہبازشریف کا ہے۔ ابھی شہبازشریف کوایک ماہ ہوا آٹا،چینی سستی ہوگئی۔ کبھی شہبازشریف کو چیری بلاسم، بوٹ پالش کرنے والا کہتا ہے، جس انسان نے ساری زندگی بوٹ پالش کیے ہوں اس کے علاوہ کچھ نہیں آتا، اتنے بڑے گھپلے کر کے گیا ہے،شہبازشریف اس کی نالائقی کی داستانیں سامنے لائے گا، خادم پاکستان فجر کی نماز کے بعد خدمت شروع کر دیتا ہے،

عمران خان چارسال انتقام میں لگا رہا۔ ابھی شہبازشریف کوایک ماہ ہوا آٹا،چینی سستی ہوگئی۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار جیسی سوغات کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا گیا، انتقام پر لگا رہا وقت پر تیل نہیں منگوایا اور لوڈشیڈنگ ہوتی رہی۔ کیا بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی؟ عمران خان کی نیچے سے کرسی کھسکی، اوپرسے دماغ کھسک گیا ہے، روز ٹی وی پر آ کر نئی، نئی کہانیاں سناتا ہے، کبھی کہتا ہے سازش ہو گئی، اس خط کا وجود ہی نہیں تھا، میں نے تو کہا یہ باقی عمر خط دکھا، دکھا کر پیسے مانگا کرے گا، ہرروزنیا جھوٹ بولتا ہے، رات کو کہا پچھلے سال جولائی سے جانتا تھا میرے خلاف سازش ہو رہی ہے، رات کو خود ہی اپنے جھوٹ کا پول کھول دیا۔

کہتا رہا دعا مانگتا ہوں عدم اعتماد لاؤ، اب عدم اعتماد کامیاب ہو گئی تو رونا کس بات کا ہے۔مریم نواز نے جنرل فیض حمید کا نام لیے بغیر کہا کہ کل عمران خان نے سازش کا پتا اپنے ہی منہ سے سچ بول دیا، کہتا ہے، انٹیلی جنس آفیسر میری آنکھ اور کان تھا، ہم جانتے ہیں تمہاری آنکھیں اور کان نہیں تھا، وہ تمہارا ہاتھ تھا جس سے تم سیاسی مخالفین کے ہاتھ دبوچتے تھے، ایک تقرری کیا ہوئی اس کی آنکھیں، کان بھی گئے، اندھا اور بہرا ہو گیا، وہ بیساکھیاں تھی اس کی۔ اس شخص سے بے فیض ہوا تو دھڑم سے حکومت زمین پر گر گئی، اب عوام کو کہتا ہے میرے ساتھ لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد چلو، وہ لانگ مارچ، آزادی مارچ نہیں ’گوگی بچاؤمارچ‘ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں