207

حکومت ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون سازی کرے۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ملاوٹ ذخیرہ اندوزی کرنے والے اپنی عاقبت خراب نہ کریں،حکومت ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون سازی کرے۔ ملک میں ہر کھانے پینے والی اور روز مرہ کے استعمال میں آنے والی اشیاء میں ملاوٹ دھڑلے سے کی جا رہی ہے یہاں تک کہ گدھوں کا گوشت فروخت کرنے کو بھی گناہ نہیں سمجھا جاتا جس کی وجہ سے انسانی عمر میں کمی ہو رہی ہے۔

ادویات،آئل،پٹرول میں بھی ملاوٹ ہو رہی ہے لیکن افسوس کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔دوسرے ملکوں میں ملاوٹ کرنے والوں کو سخت سے سخت سزائیں دی جاتی ہیں لیکن ہمارے ہاں اُلٹی گنگا بہہ رہی ہے۔انتظامیہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی بجائے رشوت لیکر چھوڑ دیتی ہے۔ شہریوں عثمان،محمود،عبدالغفور،عاقب،فریاد احمد،اختر و دیگر نے موجودہ حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قوانین بنائیں تاکہ کوئی شخص یہ گھناونے فعل میں سرگرم نہ ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں