442

پرنسپل چوہدری محمد خالد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد وائس پرنسپل چوہدری محمد خالد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ہارون آباد میں ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب انعقاد پذیر کی گئی،جس میں پرنسپل ملک محمد شریف نے ان کی خدمات کو سراہا اور ریٹائرمنٹ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا،

سٹاف اساتذہ کرام نے اپنے دیرینہ رفیق کی ریٹائرمنٹ پر اپنے جذبات میں ان کے لیے خصوصی دعائیں کرتے ہوئے بخیر و خوبی ریٹائرمنٹ کا مرحلہ مکمل ہونے پر مبارکباد دی،چوہدری محمد خالد نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ہارون آباد میں اپنے فرائض کی ادائیگی کے دورانیہ کو یادگار اور اثاثہ قرار دیتے ہوئے اس مثالی درس گاہ کا حصہ رہنے کو اپنی خوش قسمتی سے عبارت کیا اور اس مادر علمی کی تعلیمی فروغ میں کردار کو علاقہ بھر میں ایک روشن باب قرار دیتے ہوئے اس کے سٹاف کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں