725

محکمہ صحت کی جانب سے ماں اور بچہ کی صحت اور غذائیت کے بارے ہفتہ آگاہی کا آغاز

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد محکمہ صحت کی جانب سے ماں اور بچہ کی صحت اور غذائیت کے بارے ہفتہ آگاہی منایا جا رہا ہے جو دس دسمبر تک جاری رہے گا، محکمہ صحت کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق اس صدی میں صحت کے بارے میں ترقیاتی اہداف (M D G S) حاصل کرنے کے لیے IRMNCH & NP ضلع بہاول نگر کے تحت 05 دسمبر 10 دسمبر 2022 ” نیوٹریشن و یک منایا جارہا ہے۔ اس ہفتے کے دوران حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کو فولاد کی گولیاں دی جائیں گی، دو سال سے پانچ سال تک کی عمر کے 237242 بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں اور چھ ماہ سے پانچ سال کے وہ بچے جو غذائی قلت (SAM / MAM) کا شکار ہیں۔

ان کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ (SAM / MAM) غذائی قلت کا شکار بچوں کو بنیادی مراکز صحت سے (SC) سنٹرز تک رسائی کے لیے (1034) RAS ایمبولینس فری مہیا کی جائے گی۔ اس کے علاوہ دس سال سے انیس سال تک کی وہ لڑکیاں جو خون کی کمی کا شکار ہیں انکوفولاد کی گولیاں دی جائیں گی۔

اس مہم کو سرانجام دینے کے لیے IRMNCH & NP کی 1371 لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر یہ تمام امور سرانجام دینے کے علاو وروزانہ کی بنیاد پر گھروں اور سکولوں میں طبی تعلیمی اجتماعات کا اہتمام کر یں گی۔ اس مہم کو 64 ایریا انچارج، تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اور تمام ضلعی آفیسر سپروائز کر یں گے۔ اس مہم کے مقاصد کو ا جا گر کرنے کے لیے تین دسمبرکو واک اور سیمینار کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں تمام مراکز صحت کی LHVs اور مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد بشمول خواتین نے شرکت کی۔

سیمینار کے مہمان خصوصی ڈاکٹر فائزہ کنول، سی۔ای۔او (DHA) بہاول نگر نے اپنے خطاب میں عام لوگوں کی باہمی شرکت اور ٹیموں کے عزم صمیم کو وہ لازمی جز وقرار دیا گیا جس کے بغیر مہم کامیاب نہیں ہوسکتی اور نہ ہی ماں اور بچے کی صحت کے اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں۔اسکے علاوہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر IRMNCH اینڈ نیوٹریشن پروگرام ڈاکٹر شوکت علی اور راؤ خرم شہزاد SO / M & EO IRMNCH & NP نے سیمینار سے خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں