760

انجمن فلاح مریضاں وہ معاشرہ(ر) کا اجلاس

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد انجمن فلاح مریضاں وہ معاشرہ(ر) کا اجلاس ڈاکٹر عامر رضا میڈیکل سپریٹنڈنٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں انجمن کے ممبران ڈاکٹرانور سکھیرا،ملک ممتاز احمد حاجی افتخار احمد،حاجی کفایت اللہ، حاجی شہزاد اقبال، محمد اشرف،محمد افضل،زاہد محمود اور ملک محمد ریاض خلجی نے شرکت کی،انجمن کے شرکاء نے ڈاکٹر محمد عامر رضا کو میڈیکل سپریٹنڈنٹ تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی،اجلاس میں سول ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور مزید آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

علاوہ ازیں اجلاس کے شرکاء نے دو عدد ڈائلسز مشینوں کی خریداری کے علاوہ ہسپتال میں آراو فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب،کنکریٹ کے بینچز کی تنصیب،رنگ و روغن اور تزئین و آرائش کی بھی منظوری دی،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر رضا نے سیول ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔انجمن کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انجمن کی مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔

انجمن فلاح مریضاں انسانیت کی خدمت میں پیش ہے اس کی بہتری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،اجلاس کی اختتامی نشست میں انجمن فلاح مریضاں کے تاحیات صدر حاجی سعید احمد وائٹل گروپ کے سربراہ حاجی محمد یاسین کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں