488

نامرد

ہانیہ ارمیا ایک معروف شاعرہ اور مصنفہ ہے ان کے افسانوں کی خاصیت یہ ہے کہ کہانیاں ۱۰۰ لفظوں پہ مشتمل جامع مفہوم سمٹیے ہوئے ہوتی ہیں اور قاری کے سوچ و خیال کو اپنے افسانوں میں محو کر دیتی ہیں۔
ہارون آباد نیوز کے لیے ان کی آج کی کہانی کا عنوان ہے،نا مرد

نامرد

تو آخر اسے چھوڑنا کیوں چاہتی ہوں۔

اماں میں اْس نامرد سے ساتھ اب ایک دن بھی نہیں رہ سکتی ۔

تو پاگل ہے تین بچے پیدا کیے ہیں تو نے اس آدمی کے۔۔۔ اور آج تو اْسے نامرد کہہ رہی ہے کیوں ہماری عزت کا جنازہ نکالنے پہ تلی ہے کرم جلی ۔

اماں کیا بچے نہ پیدا کرنے والا ہی نامرد ہوتا ہے جو عورت کو گندی گالیاں بکے جب دل چاہے ،مار مار ادھ موا کر دے اور پھر اپنی ہوس بھی اسی سے پورے کرے اسے تو ایک مکمل مرد کہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں