182

 ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا شہر کا دورہ

ہارون آباد  (عوامی پریس کلب)   ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا ہارون آباد شہر کا دورہ، کاٹن ایڈوائزری فیسیلیٹیشن سنٹر، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، سپورٹس جمینزیم، واٹر فلٹر یشن پلانٹس اورچک 58فور آر میں کپاس کی کاشت کا جائزہ بھی لیا، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ہارون آباد کا دورہ کیا۔

جہاں پر انہوں نے غلہ منڈی میں قائم کاٹن ایڈوائزری فیسیلیٹیشن سنٹرپر جاکر کاشتکاروں کیلئے منظور شدہ اچھے معیار کے کپاس کے بیج اور زرعی ادویات و کھاد و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا بھی وزٹ کیا جہاں پر انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبوں اور وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا اور ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری چیک کی، سپورٹس جیمنیزیم کے وزٹ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب سپورٹس کے فروغ اور ترقی کیلئے عملی اقدامات بروئے کار لا رہی ہے، واٹر فلٹریشن پلانٹ کا اچانک معائنہ کے دوران انہوں نے صفائی اور فلٹریشن پلانٹس کی حالت زار پر برہمی کا اظہار کیا۔

دریں اثنا ء ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ہارون آباد کے نواحی گاؤں 58فور آر میں کپاس کی کاشت کا جائزہ بھی لیا، دنیا بھر میں کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں پاکستان نمایاں  ہے اور پنجاب کو اس لحاظ سے خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ مجموعی پیداوار کا زیادہ تر حصہ پنجاب میں پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لیے حکومتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ کپاس کی زیادہ سے زیادہ رقبے پر کاشت سے کسان خوشحال اور معیشت ترقی کرے گی۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران اور فیلڈ سٹاف کو بھی ہدایت کی کہ وہ کپاس کی کاشت میں اضافے کے لیے بھرپور اور فعال کردار ادا کریں۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں