845

پنجاب ہیومین کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے آغوش پروگرام کے تحت 40مراکزصحت کی اپ گریڈیشن

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد کے ڈسٹرکٹ بہاولنگر میں پنجاب ہیومین کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے آغوش پروگرام کے تحت 40مراکزصحت کی اپ گریڈیشن اور بنیاد پروگرام کے تحت 473 سکولوں میں ای سی سی ای کلاسز کے قیام کا منصوبہ.

پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے پنجاب ہیومین کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد وسیم کو پی ایچ سی آئی پی پر تفصیلی بریفنگ کے دی گئی۔ اس موقع پر پنجاب ہیومین کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے فیلڈ آفیسر محمد ندیم بھٹہ نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بہاول نگر میں یکم جولائی 2022 سے پی ایچ سی آئی پی کا آغاز ہو چکا ہے.

جس کے تحت صحت، معاشی خوشحالی اور بنیادی ابتدائی تعلیم کے شعبوں میں بہتری کے ذریعے لوگوں کے معیار زندگی میں اضافے کے لیے جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع بہاول نگر میں بھی آغوش، خودمختار اور بنیاد پروگرامز کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اس حوالے سے آغوش کے تحت 40 مراکزِ صحت کی اپ گریڈیشن اور بنیاد کے تحت 473 سکولوں میں ای سی سی ای کلاسز قائم کی جارہی ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول نگر نے پنجاب ہیومین کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت شروع کیے گئے منصوبوں کو خوش آئند قراردیا اور کہا کہ ان پروگرامز سے معاشرے کے تمام طبقات کو مساوی سہولتیں حاصل ہوں گی اور ان کا معیار زندگی بھی بلند ہوگا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ آغوش پروگرام کے تحت محکمہ صحت بہاول نگر کی لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کے لیے ای ایم آر ایپ پردو روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ہال میں منعقد کی گئی .

اس ٹریننگ میں 160 لیڈی ہیلتھ وزیٹرزنے شرکت کی۔ ای ایم آر سپیشلسٹ عابد غفار نے شرکا کو آغوش پروگرام میں حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کی رجسٹریشن کے لیے ای ایم آر ایپ کے استعمال کا طریقہ بتایا۔ ٹریننگ کے بعد شرکا نے کہا کہ ہمارے لیے رجسٹریشن کا عمل بہت آسان ہوگیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ بنیفشریز کی معلومات بھی اس ایپ کے ذریعے دستیاب رہیں گی اور اُن سے رابطہ کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں