544

مزاحیہ اداکار ائیرپورٹ (اللہ رکھا) سرائیکی اداکار فلم سٹار چمکیلا مون اپنی پوری ٹیم کے ساتھ ڈاہرانوالہ جلوہ افروز ہوں گے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) دوکوٹہ پریس کلب کے صدر تنویر عباس جعفری اور ان کے بھائی پاکستان کے مزاحیہ اداکار ائیرپورٹ (اللہ رکھا) سرائیکی اداکار فلم سٹار چمکیلا مون اپنی پوری ٹیم کے ساتھ ڈاہرانوالہ جلوہ افروز ہوں گے۔

جہاں وہ ڈاہرانوالہ پریس کلب کے چئیرمین سینئر صحافی و کالم نگار میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے خصوصی ملاقات کریں گے اور اس علاقے میں ہونے والا ایک سپیشل مزاحیہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔کاشف محمود نے ڈاہرانوالہ پریس کلب کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ائیرپورٹ اللہ رکھا پاکستان اور پوری دنیا میں اپنی منفرد مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اور ان کے چاہنے والوں کی تعداد سوشل میڈیا پر لاکھوں میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں