516

ہم حساس لوگ

تحریر: ہانیہ ارمیا

اخبار کی شہ سرخی : سات سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد سر پہ پتھر مار کر قتل کر دیا گیا۔

میرے خدا! یہ کیا گناہ ہو گیا۔ اخبار خود بخود میرے ہاتھ سے گر گیا۔

کیونکہ یہ وہی بچی تھی جو کل شام میرے گھر کے دروازے پہ کھڑی دیر تک روتی رہی۔اسے اپنے گھر والے نہیں مل رہے تھے۔

پہلے مجھے اس پہ رحم آیا مگر فوراً خیال آیا یہ کسی کی مجرم کی سازش ہو گی اور غصے سے ڈانٹتے ہوئے چلے جانے کا کہا ۔

اور وہ بچاری میرے گھر کے دروازے سے دور جا کر کسی درندے کا شکار بن گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں