820

گورنمنٹ سیکنڈری سپیشل ایجوکیشن  سنٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد گورنمنٹ سیکنڈری سپیشل ایجوکیشن  سنٹر ہارون آباد ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن بہاولپور منصور علی تھے، تقریب سیاسی شخصیت میاں عبدالواحد سمیت دیگر نے افراد نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پرڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن منصور علی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سپیشل بچوں کو معاشرے میں عزت و تکریم کے ذریعے تعلم و تربیت کی فراہمی سے انہیں مفید شہری بنایا جا سکتا ہے اور حکومت اس سلسلے میں سپیشل بچوں کے لئے اہم اقدامات اور سہولیات فراہم کرنے کی راہ پر گامزن ہے جس سے ان بچوں کو باوقار زندگی بسر کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

میاں عبدالواحدکا کہنا تھا کہ سپیشل بچوں میں آلہ سماعت کی فراہمی بھی ایک مثبت اقدام ہے اس طرح کے ایونٹ کے ذریعے سپیشل بچے بھی اس توجہ اور حوصلہ افزائی سے آگے بڑھنے کا خواب پورا کر سکتے ہیں، تقریب میں سپیشل بچوں نے مختلف پروگرامز اور ٹیبلو پیش کیے اور اپنی خوب صورت پرفارمنس سے شرکاء تقریب سے خوب داد وصول کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں