222

سردی ختم ہونے کے باوجود شہر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ

ہارون آبا د (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد سردی ختم ہونے کے باوجود شہر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کے کم پریشر کی شکایات کم نہ ہو سکیں۔

مستند زرائع کے مطابق سوئی نادرن گیس کمپنی انتظامیہ کی جانب سے ہارون آباد شہر کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کے شیڈول کے مطابق ہی لوڈ شیڈنگ جاری ہے،جس سے صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،شہر کے گنجان آباد اور ٹیل کے علاقوں میں موسم گرما کے دوران بھی گیس کے پریشر میں کمی اور بندش کی شکایات کا سامنا ہے،ٹبہ نور پورہ بلدیہ کالونی ٹبہ شرقیہ اور پکی منڈی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب سوئی نادرن گیس کمپنی انتظامیہ کی جانب سے تاحال نئے کنکشن پر پابندی بھی نہیں ہٹائی گئی جس کے باعث ہزاروں صارفین ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنے کے باوجود بھی گیس سے محروم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں