483

کن فیکون

تحریر: ہانیہ ارمیا

باجی یہیں اتر جاؤ۔ کیوں؟ مولویوں کے اجتجاج کی وجہ سے راستہ بند ہے۔

میں نے بتایا تھا۔ راستہ بند ملا۔ تو چونگی بازار اتار دوں گا۔ واپس لے چلو بھائی۔

باجی! تمھاری مہربانی یہیں اتر جاؤ۔

ناچاہتے ہوئے بھی رکشے سے اتر گئی۔ خود کو کوس رہی تھی گھر سے کیوں نکلی؟ چھٹی کر لیتی۔

ہجوم کی افراتفری دیکھ کر دعا خود بخود ہونٹوں سے نکلنے گئی۔

اے میرے اللہ! تو ہی عزتوں کا رکھوالا ہے۔

باجی! مسلم ٹاون تک چلنا ہے تو فٹافٹ بیٹھو۔

ایک رکشہ تیزی سے اْس کے قریب آ کر رکا۔ گویا آسمان سےحفاظت کرنے فرشتہ اتر آیا ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں