454

سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر 14/اگست کے علاوہ 27/رمضان کو بھی اپنا یوم ازادی منایا جائے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد متاز محقق اور ماہر اقبالیات انجینئر مختیار فاروقی نے اپنے مقالہ میں رمضان المبارک کے حوالہ سے کرڑوں پاکستانیوں کے نام تحریری پیغام میں کہا ھے کہ سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر 14/اگست کے علاوہ 27/رمضان کو بھی اپنا یوم ازادی منایا جائے۔

امسال قمری اعتبار سے یہ 76واں یوم آزادی بنتاہے،جدوجہد ازادی کی مسلسل قربانیوں کے بعد اس تاریخی نئی صبح کی نوید بن کر آئی تھی، منتقی تقاضہ تھا اس بابرکت دن رات کو جب اللہ کہ رحمت و برکات عروج پر تھی،ساتھ ہی ساتھ ہجرت کے بعد عیدالفطر بھی ازادی کا تحفہ لیکر آئی۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ اس نعمت عظمی کو آنے والی نسلوں کے لئے یاد رکھا جائے،اور پاکستان میں سودی نظام سے مکمل نجات کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں، تاکہ فلاحی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔اس دعاء کے ساتھ کہ یوم ازادی کے موقع پر رب سے کیا ہوا وعدہ فردا کی تکمیل کا توفیق مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں