904

ہارون آباد اور گردونواح میں ایک ہزار اور پانچ سو روپے والے جعلی نوٹ گردش کرنے لگے

ہارون آباد(عوامی پریس کلب)ہارون آباد اور گردونواح میں ایک ہزار اور پانچ سو روپے والے جعلی نوٹ گردش کرنے لگے، شہری بالخصوص تاجر برادری اور دوکاندار شدید پریشانی میں مبتلا، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد اور گردونواح میں ایک ہزار اور پانچ سو روپے والے جعلی نوٹ گردش کرنے لگے.

جس سے شہری بالخصوص تاجر برادری اور دوکاندار شدید پریشانی میں مبتلاہیں، اس سلسلہ میں تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت اصل کرنسی نوٹ سے مشابہت رکھنے والی جعلی کرنسی گردش کر رہی ہے جس پر نقلی ہونے کا بالکل شائبہ نہیں ہوتا لیکن جب وہ کیش جمع کرانے کیلئے بنکوں میں جاتے ہیں تو بنک عملہ جعلی نوٹ کو کینسل کرکے واپس کر دیتا ہے.

نوٹوں کی شناخت نہ ہونے پر اب تک بڑی تعداد میں دکاندار اور عام شہری لٹ چکے ہیں، اس جعلسازی پر فوری طور پر قابو پانے کی ضرورت ہے کاروباری حلقوں اور دکانداروں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں جعلی کرنسی نوٹ پھیلانے والے ملک دشمن گروہ کو گرفتار کرکے ان کو بے نقاب کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں