561

اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن کا چینی ذخیرہ اندوزی اور مہنگی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ہارون آباد اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن کا چینی ذخیرہ اندوزی اور مہنگی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، چینی کے دو گودام سیل، مہنگی چینی فروخت کرنے پر چودہ دوکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن کی چینی ذخیرہ اندوزی اور مہنگی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

گزشتہ روز عامر کریانہ سٹور فقیر والی سمیت چینی کے دو گوداموں پر چھاپہ مار کر چار سو سے زائد چینی کے تھیلے برآمد کرکے گوداموں کو سیل کردیا، اسی طرح مہنگی چینی فروخت کرنے پر عدنان کریانہ سٹور کو پچاس ہزار روپے جبکہ محمد علی شوگر ڈیلر کو تیس ہزار روپے جرمانہ کرکے ایک ایک دن کیلئے جیل یاترا بھی کرائی گئی۔

مزید 14دوکانداروں کو بھی بھاری جرمانے کئے گئے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر چینی ذخیرہ اندوز اور مہنگی فروخت کرنیوالوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیا ں جاری ہیں، ذخیرہ اندوز کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، چینی ذخیرہ اندوزوں اور مہنگی چینی فروخت کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے، ذخیرہ اندوزی اشیا ء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کا باعث بنتی ہے جو بھی شخص ذخیرہ اندوزی کا مر تکب پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں