369

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کی تعیناتی جلد از جلد کی جائے۔حامد خان

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) انجمن طلبہ اسلام جنوبی پنجاب کے ناظم حامد خان نے کہا ہے کہ پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کی تعیناتی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کی تعیناتی جلد از جلد کی جائے تاکہ صوبائی سطح پر جامعات سمیت ہائیر ایجوکیشن کے معاملات بہتر ہو سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا، نوخیز جامعہ ایمرسن یونیورسٹی ملتان اور ساہیوال یونیورسٹی میں ابھی تک وائس چانسلر کی تعیناتی نہیں ہو سکی لہذا جلد از جلد ان تمام یونیورسٹیز میں میرٹ پر وائس چانسلرز کی تقرری یقینی بنائی جائے۔

اس کے ساتھ صوبائی ناظم انجمن طلباء اسلام جنوبی پنجاب حامد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے بعد تعلیمی سلسلہ تو بحال ہو چکا ہے لیکن کرونا سے تعلیم اور تعلیمی اداروں کو خاصہ نقصان پہنچا ہے جس کے بعد ہمارے تعلیمی اداروں کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے جس کے لئے بہتر حکمت عملی اور خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اور انجمن طلباء اسلام تعلیمی اداروں میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے ہمیشہ سے کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں