607

قرآن و سنت سے دوری عدم برداشت کی بڑی وجہ ہے۔حکیم عبدالمنان

ہارون آباد ( عوامی پریس کلب) ہارون آباد کے معروف تبلیغی رہنماء حکیم عبدالمنان نے کہا ہے کہ معاشرے میں پائے جانے والے عدم برداشت پر مبنی رویے اور معمولی واقعات پر اشتعال انگیزی دین سے دوری اور رسول اکرم ﷺکی تعلیمات کو فراموش کرنے کا نتیجہ ہے۔

معاشرے میں عدل و انصاف کی عدم فراہمی کے باعث عوام میں صبرو تحمل اور برداشت کا مادہ ختم ہوتا جا رہا ہے۔اگر قانون کی بالادستی ہوگی تو کوئی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کا جرات نہیں کریگا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت سے دوری عدم برداشت کی بڑی وجہ ہے ہمارے لئے رسول اکرم ﷺ کی حیات اقدس میں عفودرگزر کی بہترین مثالیں موجود ہیں مگر ہم نے آپ ﷺ کی تعلیمات کو فراموش کر دیا ہے اسی وجہ سے آج دنیا بھر میں رسوا ہو رہے ہیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت کیساتھ ساتھ علمائے کرام عدم برداشت کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں