4,260

مسجد کے خادم نے دس سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں مسجد کے خادم نے دس سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے علاقہ دھوبی گھاٹ میں جنت نامی مسجد کے خادم محمد عاطف سکنہ 287ایچ بی نے گھر سے نماز کے لئے آئے دس سالہ بچے عقاشہ کو اپنے کمرے میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہوگیا، پولیس نے بچے کے والد عابد علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں