325

سیکرٹری ماحولیات پنجاب ساجد محمود چوہان کا گندم کے خریداری مراکز کا دورہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) سیکرٹری ماحولیات پنجاب ساجد محمود چوہان نے ہارون آباد میں گندم کے خریداری مراکز کا دورہ کیااور انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون اور اور ڈی پی او سید علی رضا شاہ بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر بہاول نگر نے سیکرٹری ماحولیات کو بتایا کہ ضلع بہاول گندم کی پیدوار میں ملک بھر میں نمایاں مقام کا حامل ہے ضلع بہاول نگر میں محکمہ خوراک پنجاب نے 3لاکھ 95ہزارمیٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایاکہ محکمہ خوراک ضلع کی تین تحصیلوں ہارون آباد،چشتیاں اور فورٹ عباس میں گندم کی خریداری جبکہ بہاول نگر اور منچن آباد میں وفاقی محکمہ پاسکو گندم کی خریداری کا مجاز ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 3لاکھ 95ہزار میٹرک ٹن کے مجموعی ہدف میں تحصیل، ہارون آباد میں 1لاکھ 18ہزار میٹرک ٹن،چشتیاں میں خریداری کا ہدف 1لاکھ 33ہزار میٹرک ٹن جبکہ فورٹ عباس میں 1لاکھ 44ہزار کا ٹارگٹ ہے۔

ضلع بھر میں گندم خریداری کے 24خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں 12 خریداری سنٹرز اور 12فلیگ مراکز بنائے گئے ہیں، ہارون آباد میں 4خریداری اور 3فلیگ سنٹر، چشتیاں میں 4 خریداری اور 5فلیگ مراکزجبکہ فورٹ عباس میں 4خریداری اور 2 فلیگ مرکز اور 2سب سنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ سیکرٹری ماحولیات نے گندم کے خریداری مراکز پر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں